پشاور: سرحد بند ہونے کے باعث سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے ہیں۔
متاثرہ طلبہ کے مطابق افغانستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم تقریباً تین ہزار پاکستانی طلبہ سرحد کی بندش کے باعث واپسی سے محروم ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ
طلبہ نے وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان واپس جانے کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضروری کاغذات پاکستان بھجوا چکے ہیں تاہم اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں لیکن وہ اپنے گھروں کو نہیں جا پا رہے جس کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔