sui northern 1

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، ان کا ایجنڈا بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنا

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، ان کا ایجنڈا بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنا

0
Social Wallet protection 2

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ تحریک انصاف کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

sui northern 2

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چار مرتبہ مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی، تاہم تحریک انصاف نے ہمیشہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنے کا راستہ اختیار کیا۔

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ افراتفری، انارکی اور فتنہ پھیلانے پر تلا ہوا ہے، جب یہ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو پھر قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر ان کی جدوجہد کا انداز مختلف ہوگا تو ہماری تیاری بھی اسی کے مطابق مختلف ہوگی۔

یاد رہے کہ اسی پروگرام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا تھا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری جاری ہے۔ ان کے مطابق تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے اور جب بھی تحریک کی کال دی گئی تو لاکھوں لوگ باہر نکلیں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اس بار احتجاج کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.