sui northern 1

ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانےکا بھی ذکر

ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانےکا بھی ذکر

0
Social Wallet protection 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔

sui northern 2

فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کشیدگی کے دوران طیارے بھی تباہ ہوئے تھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب تک دنیا میں 8 جنگیں رکوا چکے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق اس جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے تھے۔

جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل ایک قابل احترام شخصیت ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ جنگ رکوا کر ایک کروڑ افراد کی جانیں بچائی گئیں۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 15 آبدوزیں تیار کی جا رہی ہیں اور آبدوز سازی کے میدان میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 سال آگے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس سمیت کوئی بھی ملک اس شعبے میں امریکا کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور یہ آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا اور اس منصوبے سے امریکی جہاز سازی کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنایا جا رہا ہے، بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے، جو ممالک چند سال پہلے امریکا کا مذاق اڑاتے تھے، آج وہ امریکا کا احترام کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.