sui northern 1

پرائیویٹ حج عازمین کیلئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا

پرائیویٹ حج عازمین کیلئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: رواں سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا، کیونکہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے ڈیڈ لائن سے قبل ہی تمام عازمین کی بکنگ مکمل کر لی ہے۔

sui northern 2

اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلاول

حکام کے مطابق نجی حج آرگنائزرز نے عازمین کی 100 فیصد رقم بروقت سعودی عرب منتقل کر دی ہے، جس کے بعد رہائش، کھانے پینے اور دیگر تمام ضروری سہولیات کی ادائیگیاں بھی مکمل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ عازمین حج کے لیے منیٰ میں رہائش کی بکنگ بھی مکمل کر دی گئی ہے، جس سے حج انتظامات کے حوالے سے تمام بڑے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بروقت رقوم منتقل نہ ہونے کے باعث 63 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔ اس پس منظر میں حکومت نے اس سال نجی حج آپریٹرز کے لیے سخت نگرانی اور واضح ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، جس پر نجی حج آرگنائزرز نے تمام تقاضے مقررہ وقت سے قبل پورے کر لیے۔ اس بروقت انتظام سے نہ صرف عازمین حج کو سہولت ملے گی بلکہ گزشتہ سال پیش آنے والی مشکلات کا تدارک بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.