پی ٹی آئی کے اہم رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل
پی ٹی آئی کے اہم رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل
آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما سردار میر اکبر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر کے مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حلقہ شرقی باغ سے رکن اسمبلی سردار میر اکبر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کی تجویز پھر مسترد کر دی
پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے پانچ ارکان نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں میں ساتھیوں کو واپس اپنے گھر لا رہے ہیں، بعض افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر جماعت کو چھوڑا تھا، اب انہیں دوبارہ ساتھ ملایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سردار میر اکبر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے اور ہم انہیں جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔