وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر صوبوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کو تمام وسائل دیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے صوبے کو کچھ نہیں مل رہا۔
اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ
اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وفاق پر 4,758 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کو پیسے فراہم کیے جاتے ہیں، لیکن انہیں اڈیالہ جیل کے باہر ایک پولیس اہلکار نے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک مقروض ہو رہا ہے اور 36 ہزار ارب روپے کا قرضہ دینا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوال بھی کریں گے اور اپنے حق کے لیے کھڑے بھی ہوں گے۔ انہوں نے آزاد عدلیہ و میڈیا کی بحالی کے لیے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کھڑے ہونے کا بھی اعلان کیا۔