sui northern 1

عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اسکالرشریعت کا وہ پرچارکر رہے ہیں جو مغرب کوقبول ہے: مولانافضل الرحمان

عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اسکالرشریعت کا وہ پرچارکر رہے ہیں جو مغرب کوقبول ہے: مولانافضل الرحمان

0
Social Wallet protection 2

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں دینی مدارس کے بارے میں غلط تاثر اور تحفظات ڈالے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کچھ اسکالرز ایسے شریعت کا پرچار کر رہے ہیں جو مغرب کو قبول ہے۔

sui northern 2

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہاں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کر دی جاتی ہیں۔ مولانا نے زور دیا کہ مدارس کی تاریخی اہمیت اور ان کے قیام کے اصل مقاصد کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ علماء نے ہمیشہ ایک نصاب کی بات کی ہے اور حکومت سے مشترکہ نصاب بنانے کی پیشکش کی تھی، لیکن بیوروکریسی نے اسے قبول نہیں کیا۔ مولانا نے کہا کہ انہیں خطرہ اپنی ہی حکومت، بیوروکریسی اور صنعت کاروں سے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2010 میں دینی مدارس نے حکومت کی شرائط تسلیم کی تھیں، اور 26ویں ترمیم کے ساتھ جو قانون پاس ہوا، اس کا مسودہ مدارس نے نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کا فلسفہ شیخ الہند نے دیا ہے اور سیاست میں ان کی ایک واضح سند ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ دینی مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.