sui northern 1

اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ

اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ

0
Social Wallet protection 2

اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان” نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اتحاد کے مشترکہ اعلامیے میں شفاف اور صاف انتخابات کے انعقاد پر زور دیا گیا ہے۔

sui northern 2

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کی بنیاد شفاف انتخابات پر ہے، اس لیے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ضروری ہے۔ اتحاد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے دیگر اہم مطالبات بھی پیش کیے ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر پابندی کا خاتمہ، مہنگائی اور ٹیکسوں میں کمی، خیبرپختونخوا میں امن جرگے کے لائحہ عمل پر عملدرآمد، خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں مناسب حصہ دینا، اور اسٹوڈنٹس یونین پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ شامل ہے۔

اتحاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ آئندہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مشاورتی کانفرنسز منعقد کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.