بھارتی ایوی ایشن سیکٹر میں پائلٹس کی ذہنی صحت اور نفسیاتی جانچ کے نظام پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر واقع ایک حالیہ واقعے نے اس مسئلے کو پھر سے اجاگر کیا ہے، جہاں ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک پائلٹ نے بورڈنگ لائن توڑنے پر ایک مسافر پر تشدد کیا۔
تعلیم کے نام پر نوجوانوں کا استحصال، دہشت گرد تنظیموں کی مکروہ سازشیں بے نقاب
بھارتی میڈیا کے مطابق، پائلٹ نے مسافر کو خون آلود کر دیا اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فضائی عملے کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایئرپورٹس پر تشدد کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ایوی ایشن میں پائلٹس کے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے مسائل سنگین ہیں۔ احمد آباد طیارہ حادثے سے قبل بھی ذہنی دباؤ کے شکار پائلٹس کو پرواز کی اجازت دی گئی تھی، جس پر ایئر انڈیا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پائلٹس کی ذہنی صحت کو نظر انداز کرنا سینکڑوں مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ عالمی ایوی ایشن ماہرین نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پائلٹس کی نفسیاتی جانچ کا نظام مؤثر بنائیں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔