وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امیگریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور مسافروں سے براہ راست بات چیت کی۔
اسلام آباد کے ٹریل 7 پر نایاب جنگلی جانور کی موجودگی
وزیر داخلہ نے امیگریشن عملے کی کارکردگی کو سراہا، لیکن ایک مسافر کی شکایت پر فوری طور پر اس کی بورڈنگ کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور مسافروں کی سہولت ان کے لیے اہم ہے، اور کسی بھی مسافر کو بلا وجہ نہیں روکا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پیشہ ور بھکاریوں یا نامکمل دستاویزات والے افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ وہ ملک کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے امیگریشن نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
مسافروں نے بتایا کہ امیگریشن کا عمل اب چند منٹوں میں مکمل ہو رہا ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔