بھارتی رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی ممبئی میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈی جے ڈیوڈ گیٹا کے کنسرٹ میں پرفارمنس کے لیے جا رہی تھیں۔
صدر آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد نورا فتیحی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے میں اندرونی چوٹ یا خون بہنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں معمولی دماغی جھٹکا لگا ہے۔ اگرچہ ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا، لیکن نورا نے کنسرٹ میں جا کر اپنی پرفارمنس مکمل کرنے پر اصرار کیا۔
حادثے کی وجہ سے ان کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔