پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی دینے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر تاخیر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ٹیکنیکل تجاویز جمع کرانے کی نئی تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے
پہلے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن بڑھا کر 22 دسمبر کردی گئی تھی، لیکن ہفتے اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں اور بولی دینے والی پارٹیز کی درخواستوں کے پیش نظر اب اسے مزید دو دن بڑھا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے بولی کا مقابلہ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس عمل میں ردو بدل کا مقصد ممکنہ حصہ داروں کو بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔