وفاقی وزیر تعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی نے کراچی ورلڈ بک فیئر کے موقع پر کہا کہ کتابیں ہماری میراث ہیں اور کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے۔
جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
وزیر نے کہا کہ 20 سال سے یہ کتب میلہ علم و آگہی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ 17 سال سے جو سلوک کیا جا رہا تھا، وہ اب شکست کھا گیا ہے۔ انہوں نے اس میلے کو ایمان اور یقین تازہ کرنے والا قرار دیا۔
جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ کتب میلے نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ شہر علم و کتاب سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں کی دوستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتابوں کی اہمیت برقرار ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ کتابوں کی اہمیت ختم ہو گئی ہے، انہیں اس میلے کا دورہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی علم کے پیاسے یہاں سیراب ہو رہے ہیں اور کراچی کتابوں سے محبت کا ثبوت دے رہا ہے۔