وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی اگلے ماہ جنوری کے وسط میں ہوگی۔ شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو طے ہوئی ہیں۔
اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم الرحمان
جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ شیخ روحیل اصغر کے مطابق یہ رشتہ دو ماہ قبل طے ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے انہیں باضابطہ طور پر کھانے پر بلایا تھا، جہاں شادی کے معاملات طے کیے گئے۔
شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا۔ مہندی کی مشترکہ رسم اور ولیمہ دونوں جاتی عمرہ میں ادا کیے جائیں گے۔ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور کی شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے گہری دوستی ہے۔