پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مؤقف ہے کہ وہ عوام کی آزادی کے لیے کوشش کرتے رہیں گے یا اس راستے میں شہادت قبول کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
میری وجہ سے ڈرامے ہٹ ہوتے ہیں، سینئر اداکاہ صبا فیصل کا دعویٰ
راجا نے کہا کہ عمران خان کے مطابق انصاف کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور عدالتی نظام مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں، کیونکہ اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قید پر سخت ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان کی جانب سے دی گئی ملاقاتوں کی اجازت کی معلومات غلط ہیں۔ آج عمران خان کی اپنے وکیل سے صرف مختصر ملاقات ہوئی تھی، جبکہ فیصلہ سناتے وقت نہ انہیں پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کے وکلاء موجود تھے۔