sui northern 1

اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم الرحمان

اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم الرحمان

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور انہوں نے حماس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امن معاہدوں کی بار بار خلاف ورزی کی ہے اور غزہ میں حقیقی امن کے لیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ضروری ہے۔

sui northern 2

جہاں گورننس اچھی نہیں وہاں نئے صوبے بالکل بننے چاہئیں، طلال چوہدری

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری اسلامی امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوری مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے، جبکہ دنیا کے وسائل پر چند مخصوص لوگوں کا قبضہ ہے۔ بنگلادیش کے حوالے سے انہوں نے عثمان ہادی کی شہادت کو یاد کیا اور بنگلادیشی نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدل و انصاف پر مبنی انقلاب کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.