sui northern 1

میری وجہ سے ڈرامے ہٹ ہوتے ہیں، سینئر اداکاہ صبا فیصل کا دعویٰ

میری وجہ سے ڈرامے ہٹ ہوتے ہیں، سینئر اداکاہ صبا فیصل کا دعویٰ

0
Social Wallet protection 2

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرامے ہمیشہ مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے ہیں۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈرامے وہ کرتی ہیں، وہ کامیاب اور ہٹ ثابت ہوتے ہیں۔

sui northern 2

خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں وفاق سے 8400 ارب روپے سے زائد ملے، وزارت خزانہ نے دستاویز جاری کردی

انہوں نے اپنے حالیہ ڈراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کیے گئے دونوں ڈراموں کو ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامے "آس پاس” کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ اس میں ان کے لیے کوئی خاص کردار نہیں ہے، لیکن انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ ڈرامہ ہٹ ہوگا اور بعد میں اس نے لاکھوں ویوز حاصل کیے۔

صبا فیصل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انتخاب پر اعتماد رکھتی ہیں اور ان کے ڈرامے عوامی پذیرائی حاصل کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.