سینیٹر علی ظفر کا انتخابات کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر چیف الیکشن کمشنر کو خط
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر علی ظفر نے انتخابات کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے روز ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے پاکستان کو شدید اور سنگین نقصان پہنچ رہا ہے، چیف الیکشن کمیشنر کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کے حوالے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش سے لاتعلقی کا بیان ناقابل قبول ہے،پاکستان کے آئین کے تحت انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ انعقاد چیف الکشن کمشنر کا آئینی مینڈیٹ اور ذمہ داری ہے،آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس حکومت کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کی ہدایت دینے کا اختیار ہے،میں پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی بحالی کو یقینی بنائیں،ان حربوں سے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔