کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک نئی پہل شروع کی ہے جس کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں خواتین کو اسکوٹی چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
کوہستان اسکینڈل ، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق کراچی کے کورنگی، گلشن اقبال اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں یہ تربیتی پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ حیدرآباد میں بھی 18 دسمبر سے تربیت کا آغاز ہوا ہے، جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیرآباد اور میرپورخاص میں بھی جلد یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد خواتین کی محفوظ اور آسان نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری معاشی اور سماجی دونوں طرح کی آزادی سے جڑی ہوئی ہے، اور محفوظ سفری سہولیات کے بغیر انہیں عملی طور پر بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔
اس پروگرام میں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین شامل ہو سکتی ہیں۔ درخواستوں اور تفصیلات کے لیے smta.sindh.gov.pk ویب سائٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سندھ حکومت کی خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے وعدے کا عملی اظہار سمجھا جا رہا ہے۔