sui northern 1

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، 5 سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، 5 سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کے توانائی شعبے میں تاریخی پیشرفت کے طور پر جامشورو کے پانچ سال سے بند پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس سے سالانہ 200 بلین ڈالر کی بچت اور 3 بلین روپے تک اضافی ٹیکس آمدنی متوقع ہے۔

sui northern 2

صدر مملکت نے جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے پلانٹ کی بحالی سے نہ صرف توانائی کے شعبے میں خود انحصاری بڑھے گی، بلکہ تقریباً پانچ ہزار براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی پیداوار میں اضافے سے ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔

ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چیئرمین اقبال احمد کے مطابق، اسٹریٹجک انویسٹمنٹ فیسیلیٹی کمیٹی (ایس آئی ایف سی) کی مدد سے 250 ملین ڈالر کی آمدنی کی صلاحیت دوبارہ حاصل کی گئی ہے۔ اس اقدام سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی 2 بلین ڈالر کی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔

پلانٹ کی دوبارہ بحالی توانائی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک کے طویل مدتی توانائی کے بحران کو حل کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.