sui northern 1

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردی

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردی

0
Social Wallet protection 2

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت کے اقدامات پر سخت تنقید کی ہے۔

sui northern 2

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو "معطل” کرنے کا اعلان انتہائی تشویشناک ہے، جس سے پاکستان میں کروڑوں افراد کے پانی، خوراک، روزگار، صحت اور ماحولیاتی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ ماہرین نے واضح کیا کہ پانی کو سیاسی یا معاشی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ڈگری تنازع کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیرقانونی قرار، عہدے سے ہٹانے کا حکم

رپورٹ کے مطابق کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر بین الاقوامی معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔ بھارت نے معاہدے میں درج تصفیہ کار طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے جو اقدامات کیے ہیں، وہ غیر قانونی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی نہیں کی، اور بھارت کے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات آبی معاہدے سے غیر متعلق ہیں۔ رپورٹ میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے پر نیک نیتی سے عملدرآمد کرے اور پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

ماہرین نے بھارت سے پانچ اہم سوالات کیے تھے، جن میں ثبوت کی فراہمی، انسانی حقوق کے نقصان کا ازالہ، معاہدے کی پاسداری اور جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل جیسے امور شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے ان سوالات کے جوابات نہ دینے پر ماہرین نے یہ تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کو پاکستان کے مؤقف کی بین الاقوامی سطح پر اہم تائید قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.