sui northern 1

ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں

ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں

0
Social Wallet protection 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ اس نئی پالیسی سے متاثر ہونے والوں میں طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

sui northern 2

سڈنی حملہ: ساجد اکرم کو بھارتی سفارتخانے نے پاسپورٹ جاری کیا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی اور برکینا فاسو کے علاوہ ان افراد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جن کی سفری دستاویزات فلسطینی اتھارٹی جاری کرتی ہے۔

جن ممالک پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں انگولا، انٹیگوا و باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گیبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیریا، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل جون میں افغانستان سمیت 12 ممالک پر پابندیاں لگائی تھیں۔ تازہ اقدام کے بعد پابندیوں کا شکار ممالک کی کل تعداد 35 ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا ان غیر ملکیوں کو داخلے سے روکنا چاہتا ہے جو ملک کی سلامتی یا استحکام کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.