sui northern 1

سیکیورٹی فورسز آپریشن ،7 خوارج ہلاک،ایک سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز آپریشن ،7 خوارج ہلاک،ایک سپاہی شہید

0
Social Wallet protection 2

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

sui northern 2

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس جہانگیری کا چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید نائیک یاسر خان نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.