sui northern 1

اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا، لیاقت بلوچ

اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا، لیاقت بلوچ

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

sui northern 2

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے آسٹریلیا میں یہودیوں کی تقریب پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات قابل افسوس ہیں اور عالمی برادری کو ان کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن دو قومی نظریے کے دشمنوں اور ہندوستان کے آلہ کاروں کے لیے عبرت کا دن ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام مشترکہ دشمن ہندوستان کے عزائم کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے دھرنے دیے جائیں گے، اسلام آباد اور صوبائی حکومتیں عوام سے مذاق بند کریں اور فوری طور پر بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کریں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے معروف مذہبی شخصیات پیر عبدالرحیم نقشبندی اور پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.