وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے ایک سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو قابلِ اطمینان پیشرفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔
عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست، تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب
سہیل آفریدی کے مطابق سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات سے متعلق سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات کے حوالے سے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
صوبائی کابینہ سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مستقل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن کے استعمال کو شرمناک اقدام قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتی ہے۔