خوشاب: پولیس نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک گاڑی روک کر اس میں سے 60 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔
خوشاب میں جابہ چیک پوسٹ پر پٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران اس میں سے 60 من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔
پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی
پولیس نے مردہ مرغیوں کو تحویل میں لے لیا اور گاڑی کے ڈرائیور کو تھانہ نوشہرہ منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں سے بھری یہ گاڑی نوشہرہ جا رہی تھی اور یہ حرام گوشت مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سینٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مردہ مرغیاں بڑی مقدار میں پکڑی گئی ہیں، بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں باقاعدگی سے مردہ جانوروں کا گوشت پکڑا جاتا ہے، جسے ضمیر فروش مافیا ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سینٹرز میں فروخت کرتا ہے۔