لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کی درخواست داخل دفتر کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کی آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے فائل داخل دفتر کر دی۔
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کس نئی تکلیف کا شکار ہوگئے؟ڈاکٹروں نے دوائیاں تجویز کردیں
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس نے آپ کی درخواست پر اعتراض لگایا ہے اور آپ کی درخواست ہائی کورٹ میں قابل سماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست میں کچھ چیزوں کو آپ یہاں چیلنج نہیں کر سکتے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان ایک برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئیں، کیونکہ امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔