پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ماحول کے تحفظ کے لیے 420 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشیں درکار ہیں۔
حیدرآباد: سی این جی اسٹیشن پر مسافر وین میں دھماکا، 6 مسافر جُھلس گئے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تعاون میں بہترین تجربات شیئر کریں گے اور ماحولیاتی منصوبوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
اس موقع پر برطانوی وزیر بین الاقوامی امور نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔