پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے منظم استعمال کے لیے ریگولیٹری اقدامات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ عالمی کرپٹو ایکسچینج بائننس کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ ٹینگ نے 6 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے الگ الگ ملاقات کی، جس میں ملک کے لیے ورچوئل اثاثوں کے پالیسی فریم ورک پر بات چیت ہوئی۔
رواں سال کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر شروع ہوگی
اس سے قبل 3 دسمبر کو فنانس ڈویژن میں ایک اہم اسٹرٹیجک میٹنگ میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین، اسٹیٹ بینک اور بڑے تجارتی بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرپٹو مارکیٹ کے لیے واضح قوانین بنانے اور عالمی معیارات کے مطابق ریگولیشنز مرتب کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بائننس کے سی ای او نے پاکستان کو تکنیکی تعاون، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور عالمی معیار کے مطابق اقدامات کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔ حکومتی اداروں نے اس شعبے میں شفافیت، جدید ریگولیٹری میکنزم اور بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔