وزیراعظم شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر خطے کے ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی، ڈیجیٹل اور عوامی رابطے کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔
کراچی سے چھینی اور چوری کی گئیں 150 گاڑیاں اے آئی کیمروں کی مدد سے کیسے برآمد کی گئیں؟
انہوں نے کہا کہ سارک کا بنیادی مقصد خطے کے ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا تھا، لیکن بدقسمتی سے علاقائی اور سیاسی عوامل کی وجہ سے یہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ ہمیں مل کر تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے والے روابط کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ غربت، صحت عامہ، موسمیاتی تبدیلی اور غذائی و توانائی کے عدم تحفظ جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن کا حل باہمی اعتماد، نیک نیتی اور اجتماعی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ باہمی تعاون، برابری، احترام اور مثبت تعلقات سب کے لیے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔