ملک بھر میں پولیو کے آخری قومی مہم کا اعلان
سال 2025 کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک منعقد کی جائے گی۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جو انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس وسیع پیمانے پر مہم کو چلانے کے لیے 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز تعینات کیے جائیں گے۔
غزہ میں انخلا کی یلو لائن اسرائیل کیساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے: اسرائیلی آرمی چیف
مختلف صوبوں اور خطوں میں ہدف رکھے گئے بچوں کی تعداد کچھ یوں ہے:
– پنجاب: 2 کروڑ 30 لاکھ
– سندھ: 1 کروڑ 6 لاکھ
– خیبر پختونخوا: 72 لاکھ
– بلوچستان: 26 لاکھ
– اسلام آباد: 4 لاکھ 60 ہزار
– گلگت بلتستان: 2 لاکھ 28 ہزار
– آزاد جموں و کشمیر: 7 لاکھ 60 ہزار
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اپنے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس وقت پر مکمل کروائیں۔