اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ای اسکوٹر پر سوار ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
آئی ایم ایف نے حکومتی نظام کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
ایران ایونیو پر پیش آنے والے حادثے میں تیز رفتار گاڑی نے الیکٹریکل اسکوٹی کو ٹکر ماری۔ اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔
حادثے کی شدت کے باعث زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقل ہوتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دوسری زخمی لڑکی فاطمہ کو بھی چوٹیں آئی ہیں مگر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔