Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ

0

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا آج اڈیالہ جیل میں ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آئندہ سماعت کے لیے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ اعداد و شمار جاری

عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کے مطابق مقدمہ کی آئندہ سماعت کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب دیے جانے تھے۔ کیس کی آخری سماعت گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جس میں وکلاء صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.