گلگت بلتستان کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس کی اہم کارروائی
گلگت بلتستان کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس کی اہم کارروائی
گلگت بلتستان کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس نے ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا: سہیل آفریدی کا اعلان
کارروائی کے دوران محکمہ کے چیف انجینئر سمیت دیگر افسران جن میں ایکائونٹنٹ، سینئر اکاؤنٹنٹ، سائٹ انجینئر اور دو کنٹریکٹرز شامل ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ڈی ایس پی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہرام شاہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ ملزمان کے خلاف انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ملزمان پر اہم منصوبوں میں بدعنوانی کے علاوہ غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔
ان گرفتاریوں کے بعد کیس کی تحقیقات میں تیزی آئے گی اور اس سلسلے میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔