sui northern 1

قومی ادارہ صحت میں ماحولیاتی الرجی کی ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی

قومی ادارہ صحت میں ماحولیاتی الرجی کی ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی

0
Social Wallet protection 2

سردی کے بڑھتے ہی سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی ادارہ صحت میں ماحولیاتی الرجی کی ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ الرجی سنٹر صرف ٹیسٹ کی سہولت تک محدود ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں مریض ویکسین لینے سے محروم ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔

sui northern 2

اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنےکے الزام میں جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھرگرفتار

قومی ادارہ صحت میں ماحولیاتی الرجی کی ویکسین کی قلت کے باعث الرجی سنٹر صرف ٹیسٹ کی سہولت تک ہی محدود رہ گیا ہے۔ ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو ویکسین ملنے کے بغیر ہی واپس جانا پڑ رہا ہے۔ مختلف شہروں سے قومی ادارہ صحت کے الرجی سنٹر آنے والے مریضوں کے لیے روزانہ چھ سو سے زیادہ ویکسین درکار ہوتی ہے۔ دمہ، نزلہ، زکام، آنکھوں کی الرجی، سانس اور گلے کے مریض الرجی ویکسین سے محروم ہیں۔

الرجی ویکسین کا انتظار کرنے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ویکسین کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔ سی ای او قومی ادارہ صحت ڈاکٹر محمد سلمان نے بھی الرجی ویکسین کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیمیکل کی وجہ سے الرجی ویکسین کی تیاری کے بعد کا مرحلہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ویکسین موجود ہیں اور الرجی ویکسین کی جلد دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.