sui northern 1

سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس

سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جس ڈپٹی کمشنر کو اس عدالت نے سزا دی تھی اسے صدر میڈل پہناتا ہے اور اب آئینی عدالت بن جانے کے باوجود معاملات درست نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں نجی افراد کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ آسامیوں کا درست اشتہار دوبارہ جاری کیا جائے۔
وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری
غلط اشتہار جاری ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہر کام توہین عدالت کے بعد ہی کرنا ہے اور جس ڈپٹی کمشنر کو عدالت نے سزا دی تھی اسے صدر کی جانب سے میڈل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر توہین عدالت کا نوٹس ہوا تو وہ اسے فوراً جیل بھیج دیں گے، میڈل وہیں رہ جائیں گے اور آئینی عدالت بن جانے کے باوجود معاملات درست سمت میں نہیں جا رہے۔

sui northern 2

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے آپ لوگوں کے لیے موجود ہیں اور ہر چیز پر عدالتی حکم نامے موجود ہیں، بدنیتی اختیار نہ کرنے کی بات کی گئی ہے اور یہ لوکل پوسٹیں ہیں جن پر پورے صوبوں سے بھرتی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے ایمان افراد کے ساتھ یہ نظام نہیں چل سکتا اور مقامی حکومت کے انتخابات نہ کرانا بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط طریقے استعمال کرنے کے لیے ہر راستہ رکھا گیا ہے اور شکر کریں کہ صرف دھمکی دی گئی ہے، جب تک شاملات کی زمین کی تقسیم نہیں ہوتی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کام آگے نہیں بڑھ سکے گا اور کام رکنے سے جن لوگوں کے پلاٹ ہیں وہ متاثر ہوں گے۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو پٹواریوں کی آسامیوں کا درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جیسے پنجاب یا سندھ میں اسلام آباد کے لوگوں کو تعینات نہیں کیا جاتا اسی طرح راولپنڈی میں چکوال کے اور جہلم میں راولپنڈی کے پٹواری نہیں لگتے، اسلام آباد میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا ہو جاتا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درست اشتہار پیش کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.