آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرائط پورا کرنے کی تیاری کرتے ہوئے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانےکی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
اوگرا نے اسلام آباد سمیت، پنجاب، خیبر پختونخوا گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد جبکہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسط 8.57 فیصد اضافے کی منظور دی ہے۔
فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا ہے۔
جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانےکی منظوری دے دی ہے، سوئی سدرن کے لیے نیا ٹیرف 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 70 سیاسی جماعتوں نے بشمول 58 خواتین ایک ہزار 878 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے، سندھ میں 50 پارٹیوں نے کل 948 امیدواروں کو ٹکٹ دیے جن میں 59 خواتین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں 37 جماعتوں نے 19 خواتین سمیت 533 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے اور خیبرپختونخوا میں 44 پارٹیوں نے 806 امیدواران کو ٹکٹس دیے جن میں 47 خواتین شامل ہیں۔
