ضمنی انتخابات بہت پرامن رہے،چیف الیکشن کمشنر

ضمنی انتخابات بہت پرامن رہے،چیف الیکشن کمشنر

0

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے، جس کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات بہت پرامن طریقے سے منعقد ہوئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی گئی ہے۔
کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں، شرجیل میمن
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ایک ووٹر کے بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن لے جانے سے روکا جائے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقے میں تمام پریذائیڈنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ووٹرز سے گزارش کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.