پائیدار ترقی کا انحصار امن و استحکام پر ہے، اسحاق ڈار

پائیدار ترقی کا انحصار امن و استحکام پر ہے، اسحاق ڈار

0

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا انحصار امن و استحکام پر ہے اور خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحالی کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔
آئی سی سی نے بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کیا، انہوں نے علاقائی روابط، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.