بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے، حملہ آور نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جائے وقوع پر ایک لاش اور موٹر سائیکل پڑی ملی ہے۔ دھماکے میں مزید کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا، پولیس نے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔