فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے ای ایس جی رپورٹنگ میں شاندار کارکردگی پر اہم ایوارڈ اپنے نام کر لیا

0

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کو کراچی میں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ 22ویں سالانہ ایوارڈز تقریب میں ای ایس جی رپورٹنگ کے لیے سی ایف اے کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ اعزاز ایف ایف سی کی صنعت میں قائدانہ پوزیشن، جدید ای ایس جی انضمام، مستقبل بین پائیدار عملی طریقہ کار اور عالمی معیار کے انکشافاتی تقاضوں کی مضبوط پاسداری کا واضح اعتراف ہے۔

یہ کامیابی ایف ایف سی کی پوری ٹیم کی کاوشوں، شفاف و جامع رپورٹنگ کے غیر متزلزل عزم اور جدید پائیدار آپریشنز کی بدولت ممکن ہوئی—جسے بورڈ کی دوراندیش رہنمائی اور منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او جناب جہانگیر پِراچہ کی متحرک قیادت نے مزید تقویت بخشی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.