سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے نئی صحت کی پابندیاں لگا دی ہیں۔ اب صرف صحت مند افراد ہی حج کر سکیں گے۔
جو لوگ سنگین بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان بیماریوں میں گردے یا دل کے شدید امراض، کینسر، پھیپھڑوں اور جگر کی بیماریاں، اور مخصوص متعدی امراض شامل ہیں۔ ذہنی امراض جیسے ڈیمنشیا یا شدید نفسیاتی مسائل، اور بہت زیادہ بوڑھے افراد پر بھی پابندی ہوگی۔
لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا
اگر کوئی بیمار شخص حج کے لیے پہنچ جاتا ہے تو اسے واپس بھیج دیا جائے گا اور واپسی کا خرچہ خود اٹھانا پڑے گا۔ اس کے علاوہ، جس ڈاکٹر نے اسے غلط فٹنس سرٹیفکیٹ دیا ہوگا، اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ حج سے پہلے میڈیکل افسر کسی بھی شخص کو سفر سے روکنے کا اختیار رکھتے ہیں۔