جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

0

جنوبی کوریا کی پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث تین ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے تقریباً آدھے نوعمر ہیں۔

پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران آن لائن جنسی استحصال کے تین ہزار سے زیادہ واقعات کی چھان بین کی۔ ان جرائم میں ڈیپ فیک ویڈیوز بنانا، بچوں کی نامناسب ویڈیوز پھیلانا، اور غیرقانونی ریکارڈنگز شامل ہیں۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

گرفتار ہونے والوں میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے، جبکہ باقی زیادہ تر نوجوان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے واقفیت کی وجہ سے نوجوان اس قسم کے جرائم میں زیادہ ملوث ہو رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں آن لائن جنسی جرائم کی گرفتاریوں میں تقریباً پچاس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.