لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا

لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا

0

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک شہری عبداللہ کے ساتھ عجیب و غریب واردات ہوئی، جس میں ایک عامل نے جادو کے ذریعے اس سے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

پولیس کے مطابق عامل نے شہری کو ہپنوٹائز کیا اور اس دوران گھر پر موجود زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق عامل نے اسے چینی کھلائی اور کچھ الفاظ دہرائے، جس کے بعد وہ اپنی حالت پر قابو نہ پا سکا اور خود ہی زیورات عامل کو دے دیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کی جائے گی تاکہ عامل کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.