بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

0

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے حالیہ بیان میں بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا اور سنجیدہ تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی منصوبہ ناکامی کا شکار ہو گیا ہے اور بھارتی فوج کو وقت پر اسلحہ فراہم نہ ہونے پر شکایات کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

5 بڑی فارما کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں

انیل چوہان نے صنعت پر زور دیا کہ منافع کمانے کے ساتھ ساتھ قومیت اور حب الوطنی کا تقاضا بھی پورا کریں، اور معاہدے کے مطابق وقت پر ہتھیار فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن یہ حقیقت سے بعید ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ داخلی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث بھارتی فوج میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے، اور خطے میں ملٹری ماڈرنائزیشن کی ناکامی اور اندرونی کمزوریوں کا پردہ چاک ہوا ہے۔

یہ بیان بھارتی دفاعی صنعت کی کارکردگی اور فوج کی موجودہ صورتحال پر کھلی تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.