بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کو گردن کی انجری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ انجری انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی۔
5 بڑی فارما کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں
وہ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابتدائی طبی امداد کے طور پر ان کی گردن میں کالر لگایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے اور وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی انجری کی شدت اور علاج کے بارے میں مزید ٹیسٹوں کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اس انجری کے باعث وہ ممکنہ طور پر اس میچ کے باقی حصے سے باہر رہ سکتے ہیں۔