غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش نے جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ غزہ شہر اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش نے خیمہ کیمپوں کو پانی میں ڈبو دیا، جس کے نتیجے میں رہائشیوں کے بستر، کپڑے اور دیگر ضروری سامان گیلا ہو گیا۔
مشہور سرمایہ کار مائیکل بیری کا اپنا ہیج فنڈ بند کرنے کا اعلان
بارش سے سب سے زیادہ متاثر بچے، خواتین اور بزرگ ہوئے ہیں۔ سردی کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور مزید بارش کی پیشگوئی نے بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔
اقوام متحدہ اور امدادی اداروں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے ضروری امدادی سامان کی کمی اس بحران کو اور گہرا کر رہی ہے۔