مشہور سرمایہ کار مائیکل بیری کا اپنا ہیج فنڈ بند کرنے کا اعلان

مشہور سرمایہ کار مائیکل بیری کا اپنا ہیج فنڈ بند کرنے کا اعلان

0

معروف امریکی سرمایہ کار مائیکل بیری نے اپنا ہیج فنڈ ‘Scion Asset Management’ بند کرنے کا اعلین کر دیا ہے۔

بیری نے سرمایہ کاروں کو بھیجے گئے ایک خط میں واضح کیا کہ وہ سال کے اختتام تک فنڈ مکمل طور پر بند کر کے سرمایہ کاروں کی رقم واپس کر دیں گے۔

بابراعظم کا ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ

انہوں نے خط میں بتایا کہ ان کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی طویل عرصے سے بازار کے موجودہ رجحانات سے مطابقت نہیں رکھتی تھی، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق گیارہ نومبر سے اس فنڈ کو باضابطہ طور پر ختم شدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں مائیکل بیری نے ٹیکنالوجی سیکٹر کی بڑی کمپنیوں بشمول Nvidia اور Palantir پر مسلسل تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیک کمپنیاں منافع بڑھانے کے لیے جارحانہ اکاؤنٹنگ کے طریقے استعمال کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.