عمان نے ہنرمند افراد کے لیے نیا ثقافتی ویزا متعارف کرا دیا

عمان نے ہنرمند افراد کے لیے نیا ثقافتی ویزا متعارف کرا دیا

0

عمان نے بین الاقوامی ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے ایک نیا ثقافتی ویزا متعارف کرایا ہے۔ اس ویزا کا بنیادی مقصد فنون اور ثقافتی شعبوں سے وابستہ افراد کو عمان میں عارضی قیام اور کام کرنے کے لیے قانونی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان

عمان پولیس کے مطابق یہ ویزا غیر ملکیوں کو ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایک آسان اور باضابطہ راستہ مہیا کرے گا۔ یہ ویزا وزارت ثقافت، تعلیمی اداروں یا ثقافتی مراکز کی درخواست پر جاری کیا جائے گا۔

ثقافتی ویزا سے فائدہ اٹھانے والوں میں ثقافتی تبادلے، فنی تربیت، تحقیق، ادب، فنون اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ادبی کانفرنسوں، نمائشوں اور فیسٹیولز میں شرکت کرنے والے افراد بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

ثقافتی ویزا حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے بھی جوائننگ ویزا جاری کیا جا سکے گا۔ ویزا فیس مدت کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہے، جس میں ایک سالہ ویزا کے لیے 50 عمانی ریال اور طویل المدت ویزا کے لیے بھی سالانہ یہی فیس مقرر کی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ماہرین، محققین اور تخلیقی پیشہ ور افراد کی آمد کو آسان بنانا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور عمان میں ثقافتی سرگرمیوں کو منظم کرنا ہے۔ یہ ویزا عمان کی ثقافتی سیاحت کو مضبوط بنانے اور عالمی فکری روابط بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.