ترامیم پر دو ججز کا ضمیر جاگا، جب ہم سے سیاسی انتقام لیا گیا تو کسی کی غیرت نہیں جاگی، خواجہ آصف

ترامیم پر دو ججز کا ضمیر جاگا، جب ہم سے سیاسی انتقام لیا گیا تو کسی کی غیرت نہیں جاگی، خواجہ آصف

0

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایوان سے منظور کی گئی ترمیم پر دو ججوں کا ضمیر تو اب جاگ گیا، لیکن جب اُن کے خلاف "کینگرو کورٹس” بنا کر سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا، تب کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے میں عدلیہ کا کردار واضح رہا ہے۔

پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا
انہوں نے کہا کہ پاناما کیس سے شروع ہونے والا سلسلہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر جا کر ختم ہوا، اور یہ سب کچھ عدلیہ کے فیصلوں کے باعث ہوا۔ خواجہ آصف کے مطابق اُن کے مقدمات میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اور دیگر ججوں کے فیصلے بار بار سامنے آتے رہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کو آج جمہوریت کا احساس ہوا ہے، جبکہ وہ ماضی میں پرویز مشرف کی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس پر وزیردفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہی پی ٹی آئی ارکان اسی ایوان میں بیٹھ کر راتوں رات 52 بل منظور کرتے رہے اور اسمبلی بھی توڑی، مگر آج وہ جمہوریت کی بات کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.